پاکستانی فوج جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ارکان اسمبلی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر مقامی مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد ارائیں نے پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان صدر ٹرانسپورٹ یونین سردار شاہد جاوید ڈوگر،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،چوہدری ساجد شریف آرائیں،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،چوہدری اسامہ احمد آرائیں،شاہد نواب خاں،چوہدری فرخ اسلام،خان خالد خان،سیکرٹری انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،چوہدری نعیم احمد شان نے میجر طفیل شہید کے مزار پر حاضری دی اور پارٹی قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ملکی استحکام کیلئے بھی دعا کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ جس قوم کے جوانوں میں جذبہ شہادت موجود ہو وہ قوم ناقابل تسخیر ہوتی ہے ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے پاکستانی فوج جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس دنیا کی بہترین فوج ہے یہ ملک پاکستان بہت سی قربانیاں اور جانوں کے نذرانے پیش کر کے حاصل کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام تر بیرونی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کو ایٹمی قوت بنا کے ناقابل تسخیر بنایا ہمارے آباﺅ اجداد نے اس ملک کی بنیاد رکھی اور ہمارے سرحد پار دشمن نے تین بار جارحیت کی آج تین جنگوں کے بعد بھی یہ ملک اگر قائم ہے تو اس وجہ سے کہ افواج پاکستان نے ہمارا دفاع کیا آج اگر یہ دھرتی صیح سلامت ہے تو انہیں شہیدوں کے لہو کی وجہ سے،انہیں شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کیے بغیر اپنے لہو کا آخری قطرہ تک بہا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے