پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کر کے فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کر کے فرار،مذاحمت پر فائرنگ کرکے زمیندار کے بیٹے کو زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب 5نامعلوم مسلح ڈاکو نواحی گاﺅں515ای بی میں نظام دین نامی زمیندار کے مال مویشی کے احاطہ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اُسکے 6لاکھ سے زائد مالیت کے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کر لیئے اسی دوران نظام دین کے بیٹے محمد بوٹا نے معمولی مذاحمت کی تو اُسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور مال مویشی ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کر دیا گیا۔