پانامہ کے عدالتی فیصلہ سے نواز شریف کی نااہلی کرپٹ خاندان کے خلاف ایک ابتداءہے ۔ اسحا ق خاں خاکوانی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر و مرکزی راہنما اسحاق خاں خاکوانی نے کہا ہے کہ پانامہ کے عدالتی فیصلہ سے نواز شریف کی نااہلی کرپٹ خاندان کے خلاف ایک ابتداءہے،نیب میں بھیجے گئے ریفرنس اور ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی رپورٹ سمیت شریف خاندان کو جن مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا اُس سے پوری قوم کی آنکھیں کھل جائیں گی وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب یہ لوگ جیلوں میں ہونگے کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا بہت تنگ ہو چکا ہے اور ان کے فرار کے تمام راستے بھی بند ہو چکے ہیں اب قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا ملکی اداروں کو اپنا غلام سمجھنے والے اب انہی اداروں کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچیں گے،عمران خان کے خلاف (ن)لیگ کا زہریلا اور شرمناک پراپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گا آئندہ الیکشن سے قبل ہی عدالت عظمیٰ سے نااہل ہونے واے سابق وزیر اعظم اور اُنکے خاندان کے دیگر افراد جیلوں میں ہونگے پی ٹی آئی(ن)لیگ کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کروائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق اعوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔