پانامہ کیس حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا،وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نااہلی سے بچنا ممکن نہیں ۔ طارق محمود باجوہ

بورے والا(غلام صابر تیمور سے)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا،وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نااہلی سے بچنا ممکن نہیں پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے اور انشاءاللہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری قوم جشن منائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے انشاءاللہ جلد نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے بدعنوان حکمرانوں کی رخصتی اب کچھ دنوں کی بات ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بدعنوانی کے آگے بند باندھا جا سکے گا اور کرپشن کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آ جائیگی تحریک انصاف کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں تحریک انصاف کرپٹ نظام کے خلاف لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ہی نہیں (ن)لیگ کی اہم شخصیات بھی خود کو نواز شریف کو چھوڑ جائیں گی نواز شریف نااہل بھی ہونگے اور جیل بھی جائیں گے۔