پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے قطعی طور پر پارٹی سے مخلص نہیں۔نور خاں بھابھہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی تنظیم نور خاں بھابھہ کی قیادت میں متحد ہو گئی،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اور ضلع وہاڑی کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس پی ٹی آئی کے راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں صدر ساﺅتھ پنجاب نور خاں بھابھہ،جنرل سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب سردار علی رضا دریشک،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سکندر بڈھیرہ،نائب صدرو زاہد چنڑ،فرزند علی گوہر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ارشد قندرانی،مصدق شاہ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،جنرل سیکرٹری ضلع وہاڑی چوہدری عمران ارشاد آرائیں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع وہاڑی غلام مصطفےٰ بھٹی،تحصیل صدر بورے والا طارق محمود باجوہ،تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد احمد چوہان،محمد اکرم بھٹی اور چیف ایڈوائزر ٹو صدر ساﺅتھ پنجاب و تحصیل صدر وہاڑی شیخ خرم نے شرکت کی اجلاس میں ساﺅتھ پنجاب کے تمام عہدیداران نے صدر نور خاں بھابھہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں ضلع وہاڑی،تحصیل بورے والا اور ضلع بھر کی ٹاﺅن کمیٹیوں کی تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا پارٹی کے آئین اور قوانین کے مطابق صدر ساﺅتھ پنجاب اور جنرل سیکرٹری کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بورے والا اور ضلع وہاڑی کے علاوہ ساﺅتھ پنجاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اہل افراد کو پارٹی کی تنظیموں میں شامل کیا جائے گا اس موقع پر صدر ساﺅتھ پنجاب نور خاں بھابھہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے جو بھی فیصلے کئے جائیں گے یا اس سے قبل ہوئے ہیں وہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کئے گئے ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے قطعی طور پر پارٹی سے مخلص نہیں اور وہ عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہم کسی طور پر بھی کارکنان کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دیں گے عمران خان کی قیادت میں ہم سب ایک پیج پر ہیں اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک نے کہا کہ نور خاں بھابھہ ہمارے صدر ہیں اور ہم ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں میونسپل کارپوریشن بورے والا کی تنظیم سازی میں نور خاں بھابھہ کے فیصلے پر ہی عملدرآمد ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے