پارٹی فیصلوں کو تسلیم کرنے کی بجائے قیادت پر کیچڑ اچھالنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورز ی ہے ۔ شگفتہ چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167 شگفتہ چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلوں کو تسلیم کرنے کی بجائے قیادت پر کیچڑ اچھالنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورز ی ہے،صوبائی قیادت نے میرٹ پر سٹی تنظیم کا نوٹیفکیشن کرکے کارکنان کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،پارٹی کی خاطر ہر مشکل وقت میں قربانیاں دینے والے کارکنان ہمارا اصل اثاثہ ہیں،پارٹی کارکنان کو ذاتی غلام بنا کر پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں،پیپلز پارٹی نے حقیقی کارکنان کو پارٹی عہدے دیکر ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفہ کی تقلید کی ہے،انشاءاللہ اب یہی کارکنان اپنی جدوجہد سے پیپلز پارٹی کو نا قابل تسخیر قوت بنائیں گے،پارٹی قائدین کے فیصلو ں پر تنقید کی بجائے تمام ذمہ دار عہدیداران کو یہ فیصلے تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ ایسے رویے پارٹی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی تنظیم کے نئے عہدیداروں کو اپنی رہائش گاہ پر نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سٹی صدر طاہر سلیم چوہدری نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر سلیم چوہدری نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے پورا کروں گا ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہم تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پارٹی کے مخلص کارکنان کا ایک گلدستہ بنائیں گے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے تقریب میں سابق ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر،میاں ارشد علی،شیخ محمد اقبال،مرزا محمد ارشد،،محمد سلیم قریشی،محمد عقیل گجر،منیر اسلم خاں ترین،شیخ محمد اقبال،صوفی امتیاز تاج،محمد اقبال نارو،مرزا شکیل بیگ،عاشق انصاری،محمد یونس چوہان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے