پارٹی تنظیم میں کسی بھی منافق اور مفاد پرست کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ملک ذوالفقار اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملک اشفاق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،جب تک ہمارا ”اتحاد“ قائم ہے کسی کو بھی کسان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی ہر کسان اس جماعت کا وارث ہے ہم سب ملکر کسان اور زراعت کش مافیا کو بے نقاب کریں گے جب اس ملک کا کسان اور مزدور خوشحال ہو گا تب ہی ہمارا ملک پاکستان خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں طاہر کمبوہ،ندیم سجاد،محبوب منہاس،محمد مہران،حافظ محمد عثمان،ریاض جملیرا،چوہدری اصغر عمران وڑائچ،رشید احمد،محمد ابصار،ماسٹر امتیاز لنگڑیال،ملک شمشاد آف مرضی پورہ اور دیگر کسانوں نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تمام عہدیداران سے حلف لیا گیا تمام عہدیداران اور ممبران نے عہد کیا کہ اب تنظیم میں کسی منافق اور مفاد پرست کی کوئی جگہ نہیں ہو گی جس طرح پہلے کئی جعلسازوں،غیر کاشتکاروں اور مفاد پرستوں نے اس تنظیم کو نقصان پہنچایا ہے اور سادہ کسانوں کو گمراہ کر کے کسان تنظیم کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اسلام آباد میں مختلف وزراء سے بھاری رقوم لیکر کسانوں کے حقوق کا سودا کیا اللہ پاک ان کو غرق کرے اور کسانوں کو متحد رکھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد عثمان نے کہا کہ ملک کے تمام طلبہ اور علماء پوری قوت کے ساتھ ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ انکی قیادت میں کسانوں کے حقوق کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔