پارلیمنٹ،نیب،ایف آئی اے اور دیگر ادارے ظالم حکمرانوں کے شکنجے میں ہیں ۔ ڈاکٹر حسن محیی الدین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محیی الدین نے کہا ہے کہ موجودہ ظالم حکمرانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ساری قوم دیکھ رہی ہے اور جو کچھ انکے ساتھ مذید ہونیوالا ہے وہ بھی قوم بہت جلد دیکھ لے گی،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل اور ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچیں گے بہت جلد یہ کٹہرے میں ہونگے اور اُنکے گلے میں پھندا ہو گا جب مظلوم کو انصاف دلانے والا آئین بھکاری بن جائے اور اسکے محافظ غدار ہو جائیں تو اس ملک کا کیا حال ہو گا ہم آج تک اپنے آئین کی حفاظت نہیں کر سکے اسی لیے آج پوری دنیا کے سامنے بھکاری بن چکے ہیں،پارلیمنٹ،نیب،ایف آئی اے اور دیگر ادارے ظالم حکمرانوں کے شکنجے میں ہیں قوم کو اپنی لٹی ہوئی دولت ان چوروں اور ڈاکوﺅں سے واپس لینے کے یے اُٹھ کھڑے ہونا ہو گا ہماری دعا ہے کہ اللہ کرے ہماری سپریم کورٹ اس ظلم و جبر کے نظام کو ختم کرکے حضرت عمر فاروقؓ کا نظام نافذ کر دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی رہائش گاہ پر ”پیٹ“،ایم ایس ایم اور تحریک منہاج القرآن کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ہماری یہ سوچ کہ ہم کمزور اور ناتواں ہیں ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہو گا یہ ملک ہمارے آباﺅ اجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے ہمیں اس ظالمانہ نظام اور وقت کے فرعونوں کے خلاف اب اُٹھ کھڑے ہونا چاہئے رشوت،چوری اور ڈاکے میں ملوث ایک نااہل شخص کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا صدر بنانا ملکی تاریخ کا ایک شرمناک عمل ہے اور سیاسی و جمہوری عمل پر ایک طمانچہ ہے نااہل وزیر اعظم اور ملک لوٹنے والے اُسکے تمام کرپٹ درباری بہت جلد جیلوں میں ہونگے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے اس موقع پر کوآرڈینٹر لائز ونگ نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ،نائب صدر سینٹرل پنجاب راجہ زاہد محمود،(ر)برگیڈئیر محمد اقبال،ضلعی صدر چوہدری محمد اقبال یوسف،ڈاکٹر فیاض احمد بھٹی،ضلعی سنیئر نائب صدر محمد افضال طاہر بھٹی،ایم ایس ایم کے صوبائی راہنما شہزاد احمد ڈوگر،راﺅ فرحان،قاضی ریاض احمد،چوہدری حیدر آرائیں،خالد کھرل،سلیمان وڑائچ کے علاوہ پیٹ کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔