ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا سے مشتبہ میاں بیوی داخل،دونوں کے نمونے لیبارٹری روانہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا سے مشتبہ میاں بیوی داخل،دونوں میاں بیوی لاہور میں کسی کے گھر کام کرتے ہیں،دونوں کے نمونے لیکر لیبارٹری روانہ کر دیئے گئے،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں چیچہ وطنی کے نواحی گاﺅں ایل 69/12 کے رہائشی میاں بیوی علی شیر ولد فیاض احمد اور شہناز بی بی زوجہ علی شیر کو لایا گیا جن کو ابتدائی چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے مشتبہ قرار دیکر ہسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا اور انکے ٹیسٹ لیبارٹری لاہور بھجوا دیئے گئے معلوم ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی ماڈل ٹاﺅن لاہور میں کسی کے گھر کام کرتے ہیں وہاں سے گھر والوں نے انہیں فارغ کر کے واپس بھیج دیا ہے۔