ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی،حادثات کا شکار دو ٹرک بری طرح تباہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی،حادثات کا شکار دو ٹرک بری طرح تباہ،تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی سے بورے والا آنے والا ٹرک نمبری2324ایس ایل ایس تیز رفتاری کے باعث اسکا ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے آنے والے ٹرالہ سے بری طرح ٹکرا گیا جس سے ٹرک بری طرح تباہ ہو گیا اس میں سوار ڈرائیور گلفام اور ہیلپر عامر سکنہ51/12-Lشدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا دوسرے حادثہ میں اڈا ظہیر نگر وہاڑی روڈ پر دو ٹرک ایکدوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور ہیلپر شدید زخمی ہو گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے