ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،چار خواتین سمیت6افراد شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،چار خواتین سمیت6افراد شدید زخمی،چیچہ وطنی روڈ 425ای بی کے قریب دھند اور سموگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار ذیشان ولد سلیم سکنہ403ای بی،محمد راشد ولد رشید احمد سکنہ403ای بی اپنے ساتھ ممتاز بی بی،زبیدہ،شمیم بی بی،صفیہ بی بی اور ارشاد بی بی کو لیکر کھیتوں میں مزدوری کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک ایک ٹرک نمبر6327آر آئی بغیر دیکھے سڑک پر آ گیا اور دونوں موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ارشاد بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر خواتین اور موٹرسائیکل سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا اسی جائے حادثہ کے قریب ہی دھند کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار زاہد بشیر سکنہ445ای بی ویگن سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا حادثے میں زاہد بشیر کی ٹانگ ٹوٹ گئی،تیسرا حادثہ ملتان روڈ شیل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں صادق ٹاﺅن کا غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور عبدالخالق بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک اُسکے گلے میں ڈالی چادر رکشہ کی چین میں پھنس گئی جس سے وہ گلا گھٹنے سے نیچے گر کر اپنے ہی رکشہ کی زد میں آ گیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا بدقسمت رکشہ ڈرائیور تین بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے