ٹریفک پولیس انسپکٹروں نے ڈی کلاس ویگن اسٹینڈ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹریفک پولیس انسپکٹروں نے ڈی کلاس ویگن اسٹینڈ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،دونوں انسپکٹروں پر (ن)لیگ کے منتخب ایم پی اے کے رشتہ دار ہونے کا الزام،عرصہ دراز سے ایک جگہ تعینات ٹریفک انسپکٹروں نے ویگن اسٹینڈ پر کھڑی گاڑیوں کے چالان کرنا شروع کر دیئے،درخواست گزار،تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ پر واقع ڈی کلاس ویگن اسٹینڈ مدینہ فلائنگ کوچ کے منیجر عبدالمالک نے آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس پی ٹریفک ملتان کے نام دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ بورے والا ٹریفک پولیس میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک سب انسپکٹر محمد عدنان ڈوگر،اے ایس آئی غلام دستگیر ڈوگر اور کانسٹیبل غلام شبیر موجودہ منتخب ایم پی اے خالد محمود ڈوگر کے قریبی رشتہ دار ہیں جبکہ ویگن اسٹینڈ کے مالک کے بھائی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے انکے مدمقابل الیکشن لڑا اور مذکورہ اہلکاران اپنے رشتہ دار کی انتخابی مہم بھی چلاتے رہے اب انہوں نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ویگن اسٹینڈ کے اندر کھڑی گاڑیوں کے چالان کر کے ناجائز تنگ کرنا شروع کر دیا ہے جو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے علاوہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں درخواست گزار نے مذکورہ ٹریفک اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب منتخب ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے مطابق ان ٹریفک اہلکاروں کی رشتہ داری میرے ہم نام اور مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار خالد نثار ڈوگر کے ساتھ ہو سکتی ہے میرے سیاسی طور پر وہ مخالف ہیں اور میرے اوپر ان ٹریفک اہلکاروں کے ساتھی رشتہ داری کا الزام بے بنیاد ہے ہم انتقامی سیاست کو ہر گز پسند نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے