ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔نمرین منیر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس میڈم نمرین منیر نے کہا ہے کہ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ کا مقصد ٹریفک حادثات سے بچاﺅ اور ان میں کمی لانا ہے،ان حادثات کی روک تھام کیلئے ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ پر عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور اس کے علاوہ تیز رفتار اور اوور لوڈ گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک قوانین بارے چلائی گئی خصوصی میں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات رات کے اوقات میں اپنی گاڑی کی مدہم روشنی کا استعمال کریں کیونکہ سامنے سے آنیوالی ہائی بیم لائٹ ڈرائیور کو اندھا کر دیتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں سیکٹر ون اور سیکٹر ٹو تیز رفتار گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ٹریفک قوانین آگاہی مہم بھی تیز کر دی گئی ہیں اس موقع پر سب انسپکٹر محمد عظیم،اے ایس آئی محمد امجد اور دیگر ٹریفک سٹاف بھی موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے