ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے پنجاب کالج میں 10 روزہ “روڈ سیفٹی” آگاہی و تربیتی سیشن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوی سے)ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے پنجاب کالج میں 10 روزہ “روڈ سیفٹی” آگاہی و تربیتی سیشن،تربیت حاصل کرنے والے طلباء شہر میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیں گے،تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کینال کیمپس کے زیر اہتمام طلباء کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے محکمہ ٹریفک پولیس کے انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی 10 روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا آغاز ہو گیا جس میں ٹریفک پولیس انسٹرکٹرز غلام مجتبیٰ رشید اور محمد احمد 30 طلباء کو روزانہ ایک گھنٹہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور حادثات سے بچاﺅ کے حوالہ سے تربیت دیتے ہیں ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے بتایا اس تربیتی سیشن کا مقصد طلباء کو ٹریفک قوانین بارے مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ وہ شہر میں محکمہ ٹریفک پولیس سے ملکر شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دے سکیں اس سے شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شرور بیدار کرنے میں بھی مدد ملے۔