ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے منسلک افراد کی مالی امداد کیلئے حکومت ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔سردار شاہد ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر سردار شاہد ڈوگر نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ہزاروں گھرانے شدید متاثر ہو چکے ہیں،ٹرانسپورٹ سے وابسطہ دیہاڑی دار،غریب اور مزدور طبقہ بے روزگار ہونے سے فاقہ کشیوں کا شکار ہو چکا ہے،حکومت نے جس طرح دیگر غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی امداد کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے منسلک ڈرائیورز،کنڈیکٹرز،ہیلپرز اور دیگر افراد کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انکے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹرانسپورٹر کب تک لاک ڈاﺅن میں ان غریب گھرانوں کا بوجھ اٹھائیں گے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اس شعبہ سے منسلک لاکھوں مزدور اور دیہاڑی دار اب حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت فوری طور پر ان افراد کے بچوں کی کفالت کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرے۔