ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے،بورے والا سے بہت پیار ملا۔عادل عمر وڑائچ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ تحصیل بھر کے اسٹیک ہولڈرز نے تعیناتی کے دوران مسائل کے حل کیلئے ان سے جو بھر پور تعاون کیا ہے وہ ان کے ممنون رہیں گے اور ٹرانسفر پر جس خلوص محبت کے جذبات کا اظہار کیا ہے وہ اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ ان پر قرض ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شب مرکزی تنظیم تاجران کے ضلعی صدر چوہدری صدیق یوسف آرائیں کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری شوکت علی آرائیں،چوہدری حامد تاج اور دیگر بھی موجود تھے عادل عمر وڑائچ نے کہا کہ نے ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے بورے والا میں گزرے ہوئے سروس کے لمحات ان کی آئندہ کیلئے رہنمائی کریں گے کیونکہ انہوں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا ہے اس موقع پر چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ نے جس طرح شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے کاوشیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں تحصیل بھر میں کہیں بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو وہ فوراً وہاں پہنچے اور اس کو اپنی نگرانی میں حل کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے