ٹارزن کی واپسی،میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن اقلیتی رکن افتخار مٹھو بھٹی نے چیئرمین گروپ میں شمولیت کی تردید کر دی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)”ٹارزن کی واپسی“میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن اقلیتی رکن افتخار مٹھو بھٹی نے چیئرمین گروپ میں شمولیت کی تردید کر دی،میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہی رہوں گا،چیئرمین بلدیہ کو اُنکے اچھے کاموں میں حمایت کا یقین دلایا تھا،افتخار مھٹو،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی نے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی،سٹی صدر پی ٹی آئی و کونسلر بلدیہ ملک فاروق اعوان،لیبر کونسلر جاوید اقبال قادری اور یوتھ کونسلر شہزاد احمد بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے میونسپل کمیٹی میں چیئرمین بلدیہ کے گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ چیئرمین بلدیہ کی دعوت پر اُنکے دفتر گیا جہاں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے چیئرمین بلدیہ کے تمام اچھے کاموں کی حمایت کا اعلان کیا تھا ناکہ اپنی پارٹی یا گروپ چھوڑ کر اُنکے گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی میرے اور میرے گروپ کے مابین اختلافات پیدا کرنے اور مجھ پر اپنی سیاسی ہمدردیاں تبدیل کرنے کے لیے پیسے لینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ میں نے اگر چیئرمین کے الیکشن میں پیسے لیکر اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا تو اب کیسے کر سکتا ہوں میں کل بھی اپنے گروپ کے ساتھ تھا اُنکے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی گروپ کے فیصلوں کی پابندی کروں گا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی،ملک فاروق اعوان اور جاوید اقبال قادری نے کہا کہ ہم میونسپل کمیٹی میں اپنے ساتھیوں سے ملکر اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ہمارے ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا لالچ دیکر اُنکی ہمدردیاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں عوام کے ٹیکسوں کی رقم پر ترقیاتی منصوبوں کو (ن)لیگ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے لیکن کسی بھی لالچ میں آکر اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والے ثابت قدم ساتھیوں کی مدد سے ہم میونسپل کمیٹی میں ہونے والی اس جانبداری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔