وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بلامقابلہ منتخب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بلامقابلہ منتخب،کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس سے پانچ پانچ ممبران منتخب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت وہاڑی کے سالانہ انتخابات سال 21-2020 کے سلسلہ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کی دس نشستوں کا انتخاب ہوا کارپوریٹ کلاس کی پانچ نشستوں کیلئے صرف پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور ایسوسی ایٹ کلاس کی پانچ نشستوں کیلئے چھے ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ایسوسی ایٹ کلاس کے ایک ممبر کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر باقی ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے نومنتخب ارکان مجلس عاملہ کا اعلان تین رکنی کمیٹی راجہ احسان اللہ،چوہدری محمد ممتاز اور محمد اشرف نعیم الیکشن کمیشن نے کیا کارپوریٹ کلاس کی پانچ نشستوں پر نومنتخب ارکان چوہدری محمد عاشق آرائیں،ظفر علی چوہدری،محمد اسحاق،خالد محمود اور حسیب سرور چوہدری جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی پانچ نشستوں پر حافظ محمود احمد شاد،ذوالفقار علی آرائیں،محمد اشفاق،شاہد حسین اور محمد ندیم کیانی منتخب قرار پائے تقریب میں صدر محمد غضنفر علی،نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری زاہد اقبال،سینئر نائب صدر راﺅ محبوب علی،نائب صدر محمد عثمان،چوہدری آصف علی،حافظ محمود احمد شاد بانی صدر،محمد نعیم پاشا،سعود احمد شاد،محمد فیاض،شکیل حشمت،ملک اظہر اقبال اعوان،سجاد خان کھچی،احمد شاد،نور احمد،سید شیراز حسین کاظمی،جنرل سیکرٹری خورشید انور کے علاوہ سابقہ اور موجودہ ایگزیکٹو ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی نومنتخب ارکان حافظ محمود احمد شاد نے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وہاڑی کے کاروباری حضرات کی گذشتہ 6 برس سے نمائندگی کر رہا ہے یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اپنی محنت اور لگن سے وہاڑی چیمبر پاکستان کے نامور چیمبرز آف کامرس میں شمار کیا جاتا ہے اور صرف 6 برس کے قلیل عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں فیڈریشن آف پاکستان کی نمائندگی سے نوازا اور چوہدری زاہد اقبال نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان منتخب ہوئے نومنتخب رکن ایگزیکٹیو کمیٹی و سابق تحصیل ناظم عاشق علی آرائیں نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہاں پنجاب کے 36 اضلاع میں سے صرف 22 اضلاع میں چیمبر آف کامرس ہیں ان میں سے ایک ہمارا چیمبر آف کامرس وہاڑی بھی ہے چیمبر آف کامرس وہاڑی کا حصہ بننے پر ضلع کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تقریب سے نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چوہدری زاہد اقبال،نومنتخب ارکان چوہد ری ظفر علی،محمد حسیب،ندیم کیانی،محمد اشفاق،محمد اسحاق،سید شیراز کاظمی،عبد الراﺅف چوہدری،شیخ نعیم پاشا اور شکیل حشمت نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی اور ضلع وہاڑی کیلئے متحد ہو کر کام کا عزم کیا۔