وہاڑی شہر کو خوبصورت بنانے اور گذشتہ ادوار کے ادھورے منصوبے مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ شیخ محمد حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آواز تحصیل فورم بورے والا کی امن کمیٹی کے چیئرمین شاہد ندیم بھٹی کی جانب سے اُنکی رہائش گاہ واقع او بلاک میں چیئرمین بلدیہ وہاڑی شیخ محمد حسین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد حسین نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی،صفائی،نکاسی آب سمیت تمام سہولیات کی فراہمی میں بھرپور مدد ملی ہے وہاڑی شہر کو خوبصورت بنانے اور گذشتہ ادوار کے ادھورے منصوبے مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے صاف پانی کی فراہمی کے لیے شہر میں نئی واٹر سپلائی لائنیں بچھانے اور نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اولین ذمہ داری ہے جسے دیگر منصوبوں پر ترجیح دی جائے گی عشائیہ تقریب میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے جنرل سیکرٹری محمد شیر خاں کچھی،حاجی نذیر احمد بھٹی،وسیم احسن بھٹی، محمد اویس بھٹی،چوہدری محمد شاہد،چوہدری محمد آصف،چوہدری محمد انیس اور اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالحیی بھٹی بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے