وکلاء کے مضبوط دھڑے نے عرفان شیر کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا بار کے سالانہ الیکشن کیلئے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا،صدارت کے امیدوار چوہدری عرفان شیر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب،وکلاء کے مضبوط دھڑے نے عرفان شیر کی حمایت کا اعلان کر دیا،آرائیں،جٹ،ملک،راجپوت،گجر اور دیگر برادریوں کے وکلاء کی طرف سے عرفان شیر کی حمایت میں بھر پور انتخابی مہم شروع کرنے کا عزم،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات کے حوالہ سے امیدوار میدان میں آ چکے ہیں اور امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے بار کے ارکان چوہدری نبیل صابر،چوہدری عبدالرشید،چوہدری عبدالمجید اور سابق چیئرمین سیفٹی کمیشن ضلع وہاڑی چوہدری سہیل صابر کی طرف سے صدارت کے امیدوار چوہدری عرفان شیر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں سابق صدور بار ایاز محمود گھمن،مہر طاہر امجد،ملک فرقان یوسف،چوہدری نوید احمد چیمہ،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے بیٹے چوہدری عمران ارشاد آرائیں،سابق سیکرٹری بار کاشف جھول،رانا محمد سلیم،چوہدری مختار احمد جٹ،چوہدری سجاد ظہور کاہلوں،چوہدری ابرار مہار جٹ،شہزادہ خرم گجر اور دیگر وکلاءکے مضبوط دھڑے نے عرفان شیر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور انکی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔