وکلاء کمیونٹی میڈیا سے ملکر شہر کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔ہمایوں شکیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب بورے والا کے عہدیداران و ممبران نے نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن بورے والا ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری محترمہ راحیلہ منور ایڈووکیٹ،نائب صدر کاشف امین سلدیرہ و دیگر منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ نے پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بورے والا بار شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے پریس کلب بورے والا کے پلیٹ فارم سے اٹھائی جانے والی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور وکلاء کمیونٹی پریس کلب بورے والا کے ساتھ ملکر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔