وکلاء کالونی کے قیام کیلئے جلد چیف جسٹس لاہور سے ملاقات کروں گا۔صدر بار سلمان گھمن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بار کے علامہ اقبال بلاک کے چیمبروں کی الاٹمنٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جار رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری بار چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بورے والا میں وکلاء کالونی کے قیام کیلئے وہ ایک وفد کی شکل میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مشاورت سے بورے والا بار روم کو ڈبل سٹوری کر کے اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے