وٹہ سٹہ کی شادی کا بھیانک انجام،وٹے پر بیاہی گئی دونوں خواتین کو قتل کر دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وٹہ سٹہ کی شادی کا بھیانک انجام،وٹہ پر بیاہی گئی دونوں خواتین کو قتل کر دیا گیا،زبیدہ بی بی کو اسکے خاوند ارشاد نے زہر دے کر مار ڈالا تھا جبکہ مقتولہ کے بھائی نے ارشاد کی بہن کو قتل کر دیا،زرینہ بی بی کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ پختہ کھال میں گر کر جاں بحق ہوئی ہے،اہل دیہہ کا بیان،تفصیلات کے مطابق بورے والاکے نواحی گاﺅں 197 (ای بی) میں وٹہ سٹہ کی شادی کا اس وقت بھانک انجام ہوا جب محمد مشتاق ولد اللہ جو ایا شیخ نے اپنے بھائیوں زمان،اقبال اور اصغر کے ساتھ ملکر ڈنڈوں سے مار مار کر اپنی بیوی زرینہ بی بی کو قتل کر دیا اہل دیہہ کے مطابق زرینہ بی بی پختہ کھال میں گر کر جاں بحق ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ محمد مشاق کی شادی اپنی بہن زبیدہ بی بی کے وٹہ پر محمد ارشاد ولد محمد امیر شیخ ساکن 367 (ای بی) کی بہن زرینہ بی بی سے ہوئی تھی زبیدہ بی بی کو اسکے خاوند ارشاد ساکن 367 (ای بی) نے زہر دیکر مار ڈالا تھا وٹہ سٹہ کی اس شادی کا انجام وٹہ پر بیاہی گئی دونوں خواتین کے قتل پر ہوا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے