وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقابلہ مضمون نویسی میں گورنمنٹ پرائمری سکول 50کے بی کی ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن
بورے والا(چوہدرہ اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقابلہ مضمون نویسی میں گورنمنٹ پرائمری سکول 50کے بی کے طالب علم فیصل اقبال نے ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سالانہ مضمون نویسی کے مقابلہ جات گذشتہ روز ایلیمنٹری سکول نمبر1نیو ملتان میں منعقد ہوئے جس میں ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع سے طلباءنے حصہ لیا ان مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 50کے بی کے جماعت پنجم کے طالبعلم فیصل اقبال نے ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی فیصل اقبال کی اس کامیابی پر اراکین چوہدری طاہر اقبال،اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری نذیر احمد آرائیں،محترمہ تہمینہ دولتانہ، محترمہ شمیلہ اسلم،محترمہ فرح منظور،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، بلال اکبر بھٹی،میاں عرفان دولتانہ،ضلعی چیئرمین پیر غلام محیی الدین چشتی،وائس چیئرمین رانا شاہد سرور،ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی،ڈپٹی کمشنر شوکت علی خاں کھچی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد معروف،وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،چیئرمین یوسی حاجی جاوید احمد خاں سلدیرا،وائس چیئرمین افسر خاں کھچی، سیاسی و سماجی راہنما شیخ شہزاد مبین،سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے صدر محمد شیر خاں کھچی،جنرل کونسلرز سجاد حسین کھچی،مقصود احمد نے طالبعلم فیصل اقبال کے علاوہ سکول ہیڈ ماسٹر ذوالفقار علی،اساتذہ محمد اقبال،عدیل اصغر،ملک لونے خاں اور محمد عرفان کو مبارک باد دی۔