وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے اس رپورٹ کی روشنی میں شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں رپورٹ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ معصوم شہریوں کے قتل عام کا حکم کس نے دیا شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ اپنا جرم چھپانے کے لیے اب پولیس اہلکاروں کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ماسٹر مائنڈ ہیں پی ٹی آئی شہداء ماڈل ٹاﺅن کے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں طاقت کے زور پر بے گناہ نہتے اور معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اب اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آ چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یوسی ملک ناصر اعوان،ملک ارشد اعوان(نمبردار)،نذیر احمد بھٹی،محمد رمضان جٹ اور مختلف دیہات سے آنے والے کارکنان بھی موجود تھے۔