وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر جٹ اور عائشہ نذیر جٹ کی تفصیلی ملاقات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر جٹ اور عائشہ نذیر جٹ کی تفصیلی ملاقات،بورے والا سمیت ضلع بھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،آئندہ بلدیاتی الیکشن اور تنظیم سازی کے بارے تفصیلی گفتگو،بورے والا کو ضلع بنانے کی یقین دہانی اور نکاسی آب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی بھی یقین دہانی،ملتان ریجن کا بڑا ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے منصوبہ پر غور،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملاقات پر اظہار مسرت،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور انکی بیٹی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب عائشہ نذیر جٹ کے ساتھ اپنے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں صوبائی وزرا سید صمصام بخاری،ڈاکٹر اختر ملک اور چیف وہب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں چوہدری نذیر احمد جٹ نے سابقہ الیکشن میں بورے والا سے پارٹی کی شکست اور اسکی وجوہات بارے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی اسکے علاوہ انہوں نے میڈیکل سٹی منصوبے میں یونیورسٹی اور ملتان ریجن کے بڑے ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کے متعلق بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا انہوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی بارے وزیر اعلیٰ کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جبکہ پارٹی کی تنظیم سازی میں میرٹ پر کارکنوں کو انکا جائز مقام دینے پر بھی زور دیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری نذیر جٹ کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں،بورے والا کو ضلع بنانے،انتظامی معاملات،بلدیاتی الیکشن اور دیگر امور بارے دی جانے والی تجاویز اور مطالبات کو منظور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ہدایات جاری کر دیں چوہدری نذیر جٹ کے مطالبہ پر زرعی یونیورسٹی کی گرانٹ جاری کرنے،گورنمنٹ کالج بورے والا کو یونیورسٹی کا درجہ دینے،زرعی یونیورسٹی،گرلز و بوائز کالج میں سولر سسٹم نصب کرنے،نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی گرانٹ کے اجراء کی بھی ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت کرپشن سے پاک سیاست کو ترجیح دے رہی ہے ایماندار اور ملک سے مخلص افراد کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور انہیں انکا جائز مقام دیا جائے گا۔