وزیر اعلیٰ پنجاب بہت جلد بورےوالا کو ضلع بنانے کے حوالے سے دورہ کریں گے۔اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سے ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کی ملاقات،ضلع کے ترقیاتی کاموں،بورے والا کو ضلع بنانے کے مطالبہ سمیت مختلف امور پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں،بورے والا کو ضلع بنانے،اداروں کی کارکردگی،بورے والا جمخانہ کلب کے افتتاح اور دیگر عوامی امور بارے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی جس پر وزیر اعلیٰ نے ضلع وہاڑی میں نئے ترقیاتی منصوبوں،بورے والا کو ضلع بنانے اور بورے والا جمخانہ کلب کے افتتاح کے حوالہ سے جلد ضلع وہاڑی کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے دورہ کے دوران پیش کئے جانے والے مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے انہوں نے سرکاری اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔