وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا چولستان جاتے ہوئے بورے والا کا فضائی دورہ،ٹریفک بلاک کا فوری نوٹس

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلی پنجاب کا چولستان جاتے ہوئے بورے والا کا فضائی جائزہ،پی آئی لنک پر ٹریفک بلاک کا فوری نوٹس،ڈی سی اور ڈی پی او ٹریفک کی فوری بحالی کا حکم،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بذریعہ ہیلی کاپٹر چولستان جاتے ہوئے انتہائی نچلی پرواز کے ذریعے بورے والا کا فضائی جائزہ لیا وزیر اعلیٰ  نے فضائی جائزے کے دوران دہلی ملتان روڈ پر پی آئی لنک پل پر ٹریفک بلاک کا فوری نوٹس لیا انہوں  نے ڈی سی وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کو فوری طور پر ٹریفک بحال کروانے کا حکم دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق نے ٹریفک انسپکٹر کے ہمرآہ موقع پر جا کر ٹریفک کو بحال کروا دیا،واضح رہے کہ مذکورہ پل کی خستہ حالی اور سنگل روڈ کی وجہ سے اس مقام پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بنا ہوا ہے مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پل کی از سر نو تعمیر اور اسے کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے