وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے 25 لاکھ خاندانوں کو 4 ہزار روپے فی خاندان دینے کے طریقہ کار کی منظوری دے دی،وفاقی پیکج اس کے علاوہ ہو گا،ڈیٹا کل سے بذریعہ (ایس ایم ایس) حاصل کیا جائے گا،صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر لیا جائے گا۔
یہ احساس کے حقداران کے علاوہ لوگ ہوں گے،‏ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کیے گئے ڈیٹا کو پہلے سے موجود مختلف Data Sets کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی چیک کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی 3 لاکھ زکوٰۃ کے حقداران کو بھی شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے