وزیر اعظم کو قوم کی فکر ہے جس کیلئے وہ دن رات کام کر رہے ہیں۔چوہدری فقیر احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا جو سامنا کرنا پڑا اسکی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی کلائمٹ چینج ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو معاشی طور پر کھربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اس صورتحال میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو چاہیئے کہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کریں قرضے معاف کر کے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے تا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مستقل بحالی اور سسکتی انسانیت کو اسکے پاوں پر کھڑا کیا جا سکے وزیر اعظم کی درخواست پر ورلڈ بینک نے 150 ملین،ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے 110 ملین اسکے علاوہ دیگر ممالک سے بھی خاطر خواہ امداد حاصل کی گئی وزیر اعظم اپنی قوم اور ملک کیلئے سب کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں جس پر منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے وزیر اعظم کو قوم کی بہت فکر ہے جس کیلئے وہ دن رات کام کر رہے ہیں اگر ہم باشعور قوم ہیں تو پہلے سے لئے گئے قرضوں کی واپسی کا حل نکالنا ہے تا کہ ہم اپنا قرض اتار کر ایک خود دار قوم بن سکیں 65 بلین ڈالر کے قرضے ہمارے ذمہ ہیں ہمیں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی،گروگرین نیٹ ورک اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام پریس کلب میں “پاکستان کی پکار ماحولیاتی انصاف کا تقاضا” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا ڈاکٹر ساجد ندیم،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،ملک فاروق اعوان جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی،صدر پریس کلب اصغر علی جاوید،انسپکٹر ماحولیات محمد جاوید،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی اور سید زاہد حسین مشہدی نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میںسید علی رضا اسٹیٹ آفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر یوتھ ونگ منطور برکت ماڑی والا،سید سجاد حسین بخاری گلوبل یوتھ آرگنائیشن،پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور گروپ مہران علی،محکمہ صحت،محکمہ جنگلات،محکمہ سوشل ویلفیئر بورےوالا،پریس کلب ساہوکا،تاجروں،کسانوں،سول سوسائٹی،طلباء اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے