وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے وفد کی ملاقات،وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے لوگوں کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے اور پاکستانی بھی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے زیر التوا منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی وزیر اعظم نے سعودی عرب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس جو کہ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین،وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ،معاونین خصوصی طارق فاطمی اور جہانزیب خان پر مشتمل ہے کو بھی خصوصی ہدایت کی کہ وہ سعودی وفد کے پاکستان میں قیام کے دوران ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر مسائل کا حل نکالے سعودی وفد کی قیادت سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے جنرل ڈائریکٹرایشیا ڈاکٹر سعود اے الشمری (Dr. Saud A Alshammari ) نے کی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ،معاونین خصوصی طارق فاطمی اور جہانزیب خان،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف الملکی اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔