وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

استنبول(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد استنبول انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے،استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور ترکیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان نے استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسر ے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے تاجروں سے ملاقات کی اور پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کیا بعدازاں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات بھی کی۔