وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی کا پہلا دورہ کریں گے
اسلام آباد(تحصیل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کراچی کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم آج صبح گیارہ بجے کراچی پہنچیں گے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کراچی میں پہلا دورہ ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچ جائیں گے وہاںپہنچ کر وہ پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے اس کے بعد گورنر ہاوس میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا بعد اذاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سندھ کے سابق وزیر اعلی غوث علی شاہ کے گھر بھی جائیں گے۔