وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کی ملاقات،ملاقات میں ڈیپارٹمنٹ آف فلڈ کنٹرول اور وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ کی شرکت،چینی وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے دورہء پاکستان کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد سیلاب سے متعلق ماہرین پر مشتمل ہے جو پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ کا دورہ کر کے آیا ہے وفد پاکستان اور چین کے مابین سیلاب کی پیش گوئی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان کو قلیل،وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گا چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیئے جو 21 اکتوبر کو NDMA کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان اور رپورٹ پیش کرے گا وزیرِ اعظم نے وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے