ورکرز یونین بورے والا اور مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام فرانس کے خلاف احتجاجی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ورکرز یونین بورے والا اور مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف لیبر ہال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی سے ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ریاض،سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،ممبرضلعی امن کمیٹی مولانا یاسر راشدی اور مولانا محمد رمضان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں حضوراکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی دہشت گردی ہے مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے محبوب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور انکی مصنوعات پر ملک میں پابندی لگائی جائے ریلی کے شرکاء نے فرانس کے صدر کےخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ریلی میں ارشد عزیر ارشی بھٹی،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سید زاہد حسین مشہدی،شیخ فاروق،ملک محمد اکرم چیئرمین،صدر بھٹہ یونین خادم حسین،مختار بلوچ،صدر انجمن تاجران عارف بازار عاطف چوہدری،منظور برکت ماڑی والا اور سید سجاد حسین بخاری سمیت معززین شہر نے بھی شرکت کی۔