ورکرز کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اور نہ کسی شخصیت کے غلام بنیں گے۔پی ٹی آئی ورکرز اتحاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام ”ورکرز کنونشن“ کا انعقاد،ورکرز نے اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنے کا عزم کر لیا،بیوروکریسی ورکرز کے جائز کام بھی نہیں کرتی،مقامی لیڈرز کے آلہ کار نہیں بنیں گے،عمران خان کے سپاہی ہیں،کنونشن سے مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نظریاتی اور سینئر کارکنان نے بیوروکریسی کی طرف سے ورکرز کو نظر انداز کئے جانے اور مقامی لیڈرز کی طرف سے ورکرز کے حقوق کو نظر انداز کئے جانے پر ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام کارکنان کا ورکرز کنونشن بلایا گیا جس میں ورکرز اتحاد کے ارکان علی سفیان سلدیرا،امیر حمزہ جٹ،اسلم بشیر،میاں محمد طیب،مہر علی،منصور احمد،ڈاکٹر عمر فاروق،شہباز حسین بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی شخصیت کے غلام بنیں گے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور وہ جسکو ٹکٹ دیں گے اسکے ساتھ کھڑے ہونگے مقامی لیڈران ورکرز کے حقوق کو اپنی ذاتی مخالفتوں کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ورکرز کسی کے مرہون منت نہیں بیوروکریسی شتر بے مہار ہو چکی ہے اور وہ عام آدمی تو کیا پی ٹی آئی ورکرز کے جائز کام بھی نہیں کرتی اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہے ہم اپنے ورکرز کے جائز کام اب خود کروائیں گے اگر ہمارے جائز کام نہ ہوئے تو ہم احتجاج کا رستہ اختیار کریں گے ورکرز اتحاد کی ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا دیہات کی سطح سے لیکر گلی محلوں تک ممبر سازی کریں گے کسی تقریب میں کسی عہدیدار یا لیڈر کو نہیں بلائیں گے صرف ورکرز ہی شرکت کریں گے کسی بھی ڈیروں کے غلام نہیں بنیں گے ورکرز کنونشن میں سابق کونسلر سردار راشد عظیم،جنرل سیکرٹری تحصیل بورے والا امجد علی گورایہ،کامران شاہد،اعجاز احمد ڈھڈی،سابق ٹکٹ ہولڈر چیئرمین یونیں کونسل 25 لیاقت خان سلدیرا،سابق ٹکٹ ہولڈر یونین کونسل 62 سجاد حیدر سلدیرا اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے