ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے 90 فیصد طلباء کو فیل کئے جانے پر طلباء کا احتجاج

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے 90 فیصد طلباء کو فیل کئے جانے کے خلاف طلباء سڑکوں پہ آ گئے،سابقہ سمیسٹرز میں گریڈ اے پلس اور گریڈ اے لینے والے طلباء بھی فیل،پاس کئے گئے طلباء کو گریڈ سی اور ڈی دیکر انکا مستقبل بھی داو پر لگا دیا گیا،نتائج کا از سر نو جائزہ لیکر ذہین طلباء کو پروموٹ کیا جائے،طلباء کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے 90 فیصد طلباء کو فیل کر دیا،پچھلے چند سالوں سے ہر سمیسٹر میں A،A+،+B گریڈ لینے والے طلباء کو اس سمیسٹر میں فیل کر دیا گیا اور جن کو پاس کیا گیا ان کو C اور D گریڈ سے پاس کیا گیا ورچوئل یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکنگ سخت ہوئی اس بار سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ایسی بھی کیا سختی کہ 90 فیصد طلباء فیل ہو گئے ایک بچہ جو دن رات محنت کر کے اسائنمنٹ کوئز جی ڈی بی،لیکچرز،کتابیں وغیرہ پڑھتا رہا اس کے ساتھ بھی نا انصافی کی گئی اس کو بھی 5 سے 6 کتابوں میں فیل کر دیا گیا حالانکہ وہ پچھلے دو سمیسٹر سے ان کتابوں کی دن رات تیاری کر رہے تھے جس سٹڈی سکیم کی یہ بات کر رہے ہیں وہی سکیم کورونا وائرس کے دنوں میں بھی تھی تب کیوں نہیں فیل ہوئے اِس بار ایسا کیا ہوا سٹوڈنٹس گھروں میں کچھ بتا نہیں سکتے وہ گھر والوں سے دوبارا فیس نہیں لے سکتے لہزا ہمارا مطالبہ ہے کہ سٹوڈنٹس کو اچھے گریڈ سے پاس کیا جائے تا کہ وہ تعلیم کو دوبارا بحال کر سکیں سٹوڈنٹس کورس سیلیکشن نہیں کریں گے جب تک ورچوئل یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو انصاف نہیں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے