ورلڈ ویٹرنری ڈے کے حوالے سے رندھاوا پیٹ کی قیادت میں واک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ورلڈ ویٹرنری ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام،واک کالج روڑ گیٹ سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی واک کا مقصد جانوروں اور انکی صحت سے متعلق خدمات پر ویٹرنری ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،ڈاکٹر عابی رندھاوا،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں بھی ورلڈ ویٹرنری ڈے کے حوالے سے رندھاوا پیٹ اینڈ ویٹرنری کلینک کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ کالج روڑ سے شروع ہو کر پریس کلب بورے والا کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک میں ڈاکٹر عابی رندھاوا،ڈاکٹر اسفان،ڈاکٹر وسیم،شہباز نزیر،شارون،اقبال رندھاوا،ثناء مریم سمیت مختلف ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر عابی رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد جانوروں اور انکی صحت کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جانوروں میں بیماریوں کی مناسب ٹریکنگ سے گھریلو اور جنگلی جانوروں کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اس طرح عام لوگوں میں ان بیماریوں کے پھیلنے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں تا کہ ملک میں جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے