ورلڈ بنک کے تعاون سے بورے والا کو ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ،چوہدری عاشق نے منصوبوں اور مطلوبہ فنڈز بارے بریفنگ دی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی بورے والا کی اعلیٰ کارکردگی،ورلڈ بنک اور پی ایم ڈی ایف سی کے تعاون سے بورے والا کو ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ،ورلڈ بنک کے تعاون سے بورے والا سمیت صوبے بھر کے10شہروں کو ماڈل سٹی بنایا جائے گا،ورلڈ بنک اور پی ایم ڈی ایف سی کی ٹیم کا دورہ بورے والا،چیئرمین بلدیہ بورے والا نے ٹیم کو مختلف منصوبوں اور مطلوبہ فنڈز بارے بریفنگ دی،صوبے میں بہتر کارکردگی کی حامل میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز کی فراہمی کے لیے ابتدائی رپورٹ کی تیاری کا کام شروع،تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک اور پنجاب ڈویلپمنٹ فنانس کمیٹی کی سات رکنی ٹیم نے پی ایم ڈی ایف سی کے ایم ڈی محمد عامر نذیر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی بورے والا اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ٹیم میں جنرل منیجر انجنیئرنگ محمد افتخار،جی ایم آئی ڈی سہیل افتخار،ڈی ایم پلاننگ عبدالمنان،آئی ٹی سپیشلسٹ شعیب رشید اور ورلڈ بنک کے کنسلٹنٹ ہینز(HAINZ)شامل تھے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راﺅ محمد علی نے پراجیکٹر کے ذریعہ میونسپل کمیٹی کے موجودہ وسائل،مطلوبہ وسائل اور مجوزہ منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے گذشتہ آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اس شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے منصوبے پر اب تک جو کام کیاہے اُسکے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں شہر میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو مذید بہتر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کے ارکان کی تجاویز کی روشنی میں مشینری کی خریداری اور دیگر منصوبوں کے لیے مذید وسائل کی ضرورت ہے جبکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تفریحی پارکوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی جا چکی ہے چوہدری محمد عاشق آرائیں نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل میونسپل کمیٹیوں کو عالمی بنک اور پی ایم ڈی ایف سی کے اشتراک سے ماڈل سٹی منصوبے میں شامل کر لیا ہے جس کے تحت ابتدائی رپورٹ کی تیاری کے لیے آج خصوصی ٹیم یہاں پہنچی ہے دریں اثناءٹیم نے شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،کونسلرز بلدیہ میاں خالد حسین،سردار ظہور احمد ڈوگر،چوہدری عمران غفور،شکیل نواز ڈھلوں،ملک رحمت علی،چوہدری محمد علی،سیٹھ اسرار احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔