وائس چیئرمین شکایات سیل وہاڑی صدیق یوسف کی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین سے ملاقات

بورے والا(نمائندہ خصوصی)چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک سے ملاقات کی اور اپنی نامزدگی کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری محمد زاہد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی چوہدری صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی طرف موصول ہونے والی شکایات کے حل کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فوری طور پر ان کا ازالہ کیا جائے۔
