وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی کے ماموں محمد رمضان بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی کے ماموں محمد رمضان بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت،میونسپل کمیٹی بورے والا کے وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی کے ماموں اور کونسلر بلدیہ حاجی عبدالغفار بھٹی کے برادرنسبتی محمد رمضان بھٹی کی وفات پر رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں، چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،چیف آفیسر راﺅ محمد علی،جنرل سیکرٹری”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید،ڈائریکٹر پروگرام محسن عزیز گجر،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،کونسلرز بلدیہ بورے والا میاں خالد حسین،ایاز محمود گھمن،سردار ظہور احمد ڈوگر،عمران غفور چوہدری،چوہدری محمد علی اور شکیل نواز ڈھلوں کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی،مذہبی،بلدیہ ملازمین،کاروباری شخصیات نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔