نیشنل گیمز تائکوانڈو میں بورے والا کے کھلاڑی غضنفر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)34 ویں نیشنل گیمز تائکوانڈو میں سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورے والا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا،تفصیلات کے مطابق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے نوجوان کھلاڑی غضنفر علی نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز تائکوانڈو کے مقابلوں میں اپنے مدمقابل کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا اس شاندار کامیابی پر ملک عمران شفیع،شیخ رمضان،رانا آصف،راو آصف،ملک اکرام ایڈووکیٹ،نعمان خالد چوہدری،سلمان رشید اطہر،ذیشان شفیع اور سیاسی و سماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے