نیازی حکومت نواز شریف کے جانثار غازیوں کا رستہ نہیں روک پائے گی۔اراکین اسمبلی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم اے کے جلسہ نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے،حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے مسلم لیگ(ن) کے ورکرز اجلاس میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے باوجود اس اجلاس میں شریک افراد کے خلاف مقدمہ شرمناک انتقامی کاروائی کاروائی ہے کورونا ایس او پیز کی آڑ میں مقدمہ کا اندراج حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت ملتان کے جلسہ کو ہرگز ناکام نہیں بنا سکے گی اور نہ ہی عوامی سمندر کا رستہ روک سکے گی،حکومت اپوزیشن کو جلسوں میں جو کنٹینر فراہم کرنے کا سیاسی نعرہ لگا رہی تھی وہی کنٹینر اب جلسہ گاہ میں کارکنوں کو روکنے کیلئے استعمال کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت میاں نواز شریف کے غازیوں اورجانثار ورکروں کا رستہ نہیں روک پائے گی ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے انکے گھروں پر رات گئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریوں کی کوشش حکومت کی شکست کا ثبوت ہے گرفتاریوں،مقدمات اور جیلوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا حکومتی اقتدار کا سورج اب غروب ہونے کو ہے ملتان میں 30 نومبر کا جلسہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت کے خاتمے کی نوید لیکر آئے گا سلیکٹڈ حکومت انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہو چکی ہے حکومتی ایوانوں میں پی ڈی ایم اے کے جلسہ کی وجہ سے خوف کی فضاءطاری ہو چکی ہے کارکنان جوانمردی سے اپنے قائدین کی کال پر اب ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے