نگران حکومت نے صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کر کے دل جیت لئے ہیں۔چوہدری اصغر جاوید

بورے والا(آفتاب نذیر سے)پریس کلب بورے والا کے صدر چوہدری اصغر علی جاوید،چیئرمین شیخ جنید احمد،نائب صدر عبداللطیف غزنوی اور سابق صدر اصغر علی جاوید کامریڈ نے کہا ہے کہ پنجاب کے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی مد میں مختص کرنا بہت اچھا اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری اکرام الحق جاوید،مسعود عابد،سردار ارشد ڈوگر،سردار وسیم ڈوگر،چوہدری محمد صفدر،شہباز حاکم،ماجد امیر گجر،میاں طارق محمود،ملک نعیم جاوید،ندیم شاہد،سمیع جٹ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کا صوبہ بھر کے صحافیوں کے مالی مسائل کے حل کی طرف بڑا فیصلہ ہے نگران حکومت نے صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کر کے دل جیت لئے ہیں قبل ازیں جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی مد میں سالانہ پانچ کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے جس سے صحافیوں کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا فنڈز کی رقم بڑھنے سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔