نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمہوریت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔ مولانا نعمان حاشر ، قاضی مشتاق احمد

اسلام آباد(ابو طلحہ سے)پاکستان علماءکونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر مولانا نعمان حاشر،شیخ الحدیث مولانا قاضی مشتاق احمد،مولانا حفیظ الرحمن،مولانا مستحسن قریشی،مولانا عبدالسلام،مولانا منظور بالا کوٹی،مولانا محمدشہباز اور دیگر راہنماﺅںنے نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کومبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ نومنتخب وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ وطن عزیز میں جمہوریت کے فروغ کےلئے اہم کردار ادا کریں گے،جمہوری اداروں کے تسلسل میں ہی پاکستان کی کامیابی ہے،شاہد خاقان عباسی سنجیدہ سیاسی کیرئیر کی حامل شخصیت ہے امید ہے وہ قوم کی امیدوں پر پورا اترکرپاکستانی قوم کےلئے سودمندثابت ہوں گے اور پاکستان کومہنگائی،بےروزگاری اور کرپشن رشوت بدامنی ودیگر مسائل سے چھٹکارا دیںگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مرحبا کری روڈ نزد نیشنل ہائی وے اسلام آبادمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عالمی ادارے اس وقت پاکستان میں جمہوری اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ملکی ترقی اور استحکام کےلئے ضروری ہے کہ سیاسی انتشار سے بچاجائے قبل ازیں مرحبامسجد میں قرآن خوانی کرکے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے