نومنتخب صدر بار سلمان گھمن انتہائی بااخلاق اور شریف النفس انسان ہیں۔بلال منیر دانیوال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف کاروباری اور سیاسی و سماجی گھرانے کے فرزند چوہدری محمد بلال منیر دانیوال نے بورے والا بار کے نومنتخب صدر چوہدری سلمان یوسف گھمن،جنرل سیکرٹری میاں رمیض بیٹو اور دیگر کامیاب ہونے والے ارکان کو مبارکباد دیتے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بار کی نئی قیادت وکلاء کی فلاح و بہبود اور عدل و انصاف کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے گی بار کی نوجوان قیادت ناصرف بار کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ شہر کے اجتماعی مسائل کو حل کروانے کیلئے بھی اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن انتہائی بااخلاق اور شریف النفس انسان ہیں انکے والد چوہدری محمود اختر گھمن کی بطور عوامی نمائندہ اور سینئر قانون دان خدمات بھی قابل ستائش ہیں سلمان یوسف گھمن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بار کے سب سے کم عمر ترین صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے