نوجوان کسی بھی تحریک و سیاسی جدوجہد کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔خالد چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 156 چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی تحریک و سیاسی جدوجہد کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں پاکستان کے نوجوانوں میں سیاسی شعور کا ابھر کر آنا عمران خان کے سیاسی شعور کی عکاسی ہے جس کیلئے انہوں نے 26 سال سے جدوجہد کی،بورے والا کو نوجوانوں کی قیادت میں پی ٹی آٸی کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے،ملک کو معاشی،سیاسی اور انتظامی طور پر دیوالیہ بنانے والوں سے 22 کروڑ عوام ضرور حساب لے گی پنجاب کی نگراں حکومت امپورٹڈ حکومت کی ہی ٹیم ہے جس کے سیاہ کارنامے پوری قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انتخابات کروانے کیلئے آنے والی پنجاب حکومت منتخب حکومت سے بھی زیادہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے منصوبے پر چل رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف یوتھ ونگ سٹی بورے والا کے صدرحمزہ بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا امجد نعیم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں الطاف حسین گل ضلعی سنٸیر ناٸب صدر اور ڈاکٹر آفتاب علی سردار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے