نواز شریف کی وطن واپسی سے پی ٹی آئی کا منفی پراپیگنڈہ اور انکے خواب خاک میں مل گئے ہیں ۔ خالد محمود ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے راہنماء امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں عوام نے سابق وزیر اعظیم پاکستان میاں‌ محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر کے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں،میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پی ٹی آئی کا منفی پراپیگنڈہ اور انکے خواب خاک میں مل گئے ہیں،میاں نواز شریف اپنے خلاف تمام جھوٹے مقدمات میں انشاءاللہ سرخرو ہونگے اور 2018 کے الیکشن میں (ن)لیگ پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے میاں نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بنائے گی،نواز شریف کے خلاف خفیہ ہاتھ بے نقاب ہونگے اور ان کے آلہ کار بننے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے