نواز شریف کی نااہلی پوری قوم کے ساتھ زیادتی ہے،وزیر اعظم کی نااہلی ایک منظم عالمی سازش ہے ۔ نذیر آرائیں ، ارشاد آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پوری قوم کے ساتھ زیادتی ہے کروڑوں عوام کے منتخب کردہ مقبول ترین لیڈر کو گھر بھیجنا کہاں کا انصاف ہے وزیر اعظم کی نااہلی ایک منظم عالمی سازش ہے جو پاکستان میں سی پیک منصوبے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقی کا جو انقلاب آیا ہے وہ ملک دشمن قوتوں اور اُنکے پاکستانی ایجنٹوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے گذشتہ چار سالوں کے دوران صرف تحصیل بورے والا کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت،تعلیم،انفراسٹرکچر،سڑکوں کی تعمیر،سوئی گیس کی فراہمی،نکاسی آب،پارکوں کی تعمیر،شہباز شریف منی بائی پاس اور دیگر درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ الیکشن سے قبل تمام زیر تکمیل اور مذید نئے منصوبے مکمل کرکے مسلم لیگ(ن)یہ ثابت کرے گی کہ (ن)لیگ ہی عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو دھرنوں اور سڑکوں پر خواری کے سوا کچھ نہیں ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈا ساتواں میل 496ای بی میں مقامی مسلم لیگی راہنماﺅں چوہدری خالد شہریا،چوہدری فریاد علی اور چوہدری محمد ارشد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین یوسیز چوہدری محمد اسحاق،حاجی وارث علی،پیر عامر ممتاز چشتی،میاں محمد شہزاد ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،چوہدری صغیر رامے،کونسلرز بلدیہ لالہ عارف مغل،رانا محمد ارشاد،عبدالخالق ٹھیکہ،چوہدری محمد علی،شکیل نواز ڈھلوں،رانا شاہد سرور،سیٹھ محمد اسرار،ثناءاللہ رحمانی اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے