نواز شریف نے دوبارہ پارٹی صدر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آج بھی عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم ہیں ۔ منظور برکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میاں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے پر لیگی کارکنان کا جشن،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،میاں نواز شریف کو پارٹی کے جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں متفقہ طور پر دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی پارٹی کارکنان نے خوشی سے جشن منایا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منطور برکت ماڑی والا،ضلعی سینئر نائب صدر یونس الہی طور،انجمن تاجران عارف بازار کے چیئر مین شیخ محمد اعظم سلطان،اکبر علی خان نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)ٹریڈ ونگ ضلع وہاڑی،(ن)لیگ لیبر ونگ کے ضلعی راہنما حافظ عاطف ریاض او ر دیگر لیگی رہنماﺅں و کارکنان نے اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر لیگی راہنماﺅں منظور برکت ماڑی والا،یونس الہی طور،حافظ عاطف ریاض اور دیگر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دوبارہ پارٹی صدر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت ہیں اور وہ آج بھی عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم ہیں آئندہ بھی مسلم لیگ(ن)کے قائد اپنی عوامی مقبولیت کی بدولت ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے ملک میں حق حکمرانی عوام کی ہو گی جسے عدالتی فیصلے کبھی ختم نہیں کر سکیں گے نواز شریف ہی ملکی ترقی،استحکام اور عوام کی خوشحالی کے ضامن ہیں اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر رامے ،مسلم لیگی راہنما چاچا محمد اسلم نے نو منتخب صدر میاں نواز شریف کو مبارکباد دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے